لاہور (شوبز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے متنازعہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر حریم شاہ کا اکائونٹ معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق حریم شاہ کا اکائونٹ قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔یادرہے کہ حریم شاہ سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔