کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ مریم نفیس نے اپنے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال بتادیا اور کہا ہے کہ انہیں شوہر نے شادی کی پیش کش کی تھی اور دونوں کی پہلی ملاقات میوزک کی ویڈیو بنانے کے دوران ہوئی تھی۔ وہ سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جواب دے رہی تھیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت وہ گھبرائی ہوئی تھیں۔ مریم نفیس نے بتایا کہ انہوں نے ولیمے کی تقریب یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ وقت گزار کر کی تھی۔
![مریم نفیس نے اپنے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال بتادیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z8-7-940x480.jpg)