”عمران خان کے خلاف گواہی نہیں دوں گا“ندیم افضل چن ڈٹ گئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے خلاف ہواہی نہیں دوں گا، اگر کسی نے مجھے عدالت میں بلاکر یہ کہا کہ گواہی دو تو میں ہرگز ایسا نہیں کروں گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت میں کابینہ کا حصہ رہنے والے سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قومی احتساب بیورو( نیب )نے 2 نوٹسز بھیجے اور طلب کیا، جس پر میں نیب آفس گیا، وہاں مجھ سے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے سوال کئے گئے میں وہ بتادیا جو کابینہ میں ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے ندیم افضل چن سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گواہی دے گا،میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میری تربیت ایسی نہیں ہوئی کہ میں قیدیوں اور مظلوموں پر بات کروں،مجھے کوئی کہے کہ عدالت میں آ کر گواہی دے تو میں اس کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوں۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میں اس وقت بھی عمران خان کو کہتا تھا کہ شہزاد اکبر ایک فراڈ شخص ہے،یہ آپ کو مروائے گا لیکن آج عمران خان جیل میں ہیں تو میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ میں کسی قیدی کے خلاف بات کروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں