کراچی(بیورو رپورٹ)گرینڈ ڈیمو کرٹک موومنٹ(جی ڈی اے)نے پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ میں ٹف ٹائم دینے کے لئے ایساقدم اٹھا لیا کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پی پی قیادت کے ہوش اڑ جائیں گے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پیپلزپارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کے لئے جی ڈی اے نے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کردیا، بورڈ کے چیئرمین جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا ہوں گے،پارلیمانی بورڈ جی ڈی اے کے 13 سرکردہ رہنماوں پر مشتمل ہو گا۔صفدرعباسی پارلیمانی بورڈ کے سیکریٹری اور سردارعبد الرحیم سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔پارلیمانی بورڈ کی جانب سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سےدرخواستیں طلب کرلی گئی ہیں،انتخابی نشان ستارے پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند درخواست دے سکتے ہیں۔
