لاہور( سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ انسانیت خدمت کی اولین ترجیح دی ہے اور ہماری سیاست کا منشور بھی خدمت کی سیاست ہے،ہم اعلان کرتے ہیں کہ جن رکشہ ڈرائیورز حضرات کے پاس بیٹیوں کی شادی کرنے کی گنجائش نہیں ہے،مرکزی مسلم لیگ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی،ملی رکشہ یونین کا مقصد مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے،ملی رکشہ یونین نہ کسی کے ساتھ زیادتی کرے گی نہ اور کسی کے ساتھ زیادتی ہونے دے گی۔
ان خیالات کا اظہار انجنئیر حارث ڈار نے ملی رکشہ یونین کے گنگارام ہسپتال اور گلشن راوی کے پاس نئے یونٹس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملی رکشہ یونین رکشہ ڈرائیوروں کے حقوق کے لیے ہر طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ان کی مدد کرے گی،لرننگ لائسنس کی بڑھتی ہوئی قیمت کسی بھی صورت میں قبول نہیں،بغیر کسی وجہ کے چالانوں کو بند کیا جائے، 2000 کا چالان کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے،ملی رکشہ یونین اپنے رکشہ ڈرائیور بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،غریب رکشہ ڈرائیوروں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا ملی رکشہ یونین کی اولین ترجیح ہے۔