سڈنی(سپورٹس ڈیسک)دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کو شدید دھچکا لگا ہے،پاوں کی انجری کے شکار لیگ سپنر ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاکستانی شاہینوں کو دورہ آسٹریلیا میں پہلے ٹیسٹ سے پہلے ہی بڑا دھچجکا لگ گیا ہے ، پاو¿ں کی انجری کے شکار لیگ سپنر ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔انجری کے باعث ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے،ان کی جگہ آف سپنر ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی ساجد خان پرتھ روانہ ہوں گے۔ساجد خان کو بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کی بنا پر موقع دیا گیا ہے،ساجد خان اب تک سات ٹیسٹ میں 22 شکار کر چکے ہیں۔
