راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول اپنے شوہر سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کو آج نیب نے توشہ خانہ کیس میں طلب کر رکھا تھا تاہم وہ نیب کے دفتر نہیں پہنچیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہیں ،ان کی نیب دفتر آمد دو بجے تک متوقع ہے ۔یاد رہے کہ نیب نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر پیشرفت ،چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کی سفارش