peshawar highcourt

پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی پارٹی الیکشن پر فیصلہ سے روک دیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر حتمی فیصلے سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف ہائیکورٹ میںدرخواست جمع کرا ئی ،کیس کی سماعت کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر آج خود عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے والا اکبر ایس بابر پارٹی ممبر بھی نہیں ہے،ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا گیا ہو اور الیکشن کمیشن نے کسی کو نوٹس جاری کیا ہو ،ہمیں الیکشن کمیشن بارے خدشات ہیں کہ وہ ہم سے بیٹ کا نشان لینا چاہتا ہے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل آمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں