اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قائد عوام کا کیس سپریم کورٹ پر ایک داغ ہے جسے مٹانے کا موقع آ گیا ہے ،ریفرنس کی بارہ سال بعد سماعت ہوئی ،چیف جسٹس سمیت تمام ججز کے شکر گزار ہیں ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں قائد عوام کیلئے انصاف چاہیے ،شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا ،مسلم امہ کو اکٹھا کیا ،عوام جانتے ہیں کہ بھٹو کا قاتل کون ہے ،امید ہے کہ ہمیں اس کیس میں انصاف ملے گا ،ہمیں ریفرنس میں اٹھائے گئے سوالوں کے جواب دیے جائیں ۔
