لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجنئیر عادل خلیق نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے بوسیدہ سیاسی نظام کو بدلنے کے لیے میدان میں آئی ہے۔ پورے لاہور میں آج سے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور میں یونین کونسل کی سطح پر جلسہ عام کا سلسلہ شروع کررہی ہے۔تمام قومی و صوبائی امیدوارن کو اہداف دے رہے ہیں۔ لاہور بھر میں یونین کونسل کی سطح پر مسلم لیگ ہاو¿س کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے۔اس بات کا فیصلہ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام عام انتخابات کے حوالے سے تنظیمی اجلاس کے دوران کیا گیا۔جس کی صدارت مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر وامیدوار پی پی 145 انجنئیر عادل خلیق نے کی۔اجلاس میں چوہدری محمد سرور،حافظ عبد الرو¿ف،حافظ طلحہ سعید،خالد نیک گجر،اور انجنئیر حارث ڈار سمیت تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران پی پی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اس موقع پر انجنئیر عادل خلیق کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس بوسیدہ سیاسی نظام کو بدلنے کے لیے میدان میں آئی ہے۔ پورے لاہور میں آج سے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔ ہماری سیاست کا مظہر عوام کی خدمت ہے۔ سیاسی طاقتیں ہمارے فلاحی کردار سے خوف زدہ ہیں۔ لاہور کی عوام کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ قوم کی اشرافیہ کے ہاتھوں تذلیل نہیں ہونے دینگے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہرمیدان میں عوام کی نمائندہ جماعت بن کر عوام کی ترجمانی کرے گی۔ ووٹ عوام کے مستقبل کا ضامن ہے۔عوام کو اپنے کل کے مستقبل کے لیے آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا۔اور روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعورکو ووٹ دینا ہوگا۔لاہور کے جنرل سیکرٹری اور این اے 129 امیدوار انجنئیر حارث ڈار نے کہا کہ لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے قوم کے حقیقی خدمت گار اور مخلص کارکنان کو پارٹی ٹکٹ جاری کریں گے۔اب ملک اور قوم کےلیےخدمت گزار قیادت ناگزیر ہے۔ عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ خدمت گزار لوگوں اور کرپٹ حکمرانوں کو جان چکے ہیں۔عوام اس الیکشن میں ایسی جماعتوں کو مسترد کردے گی جو جھوٹ اور دھوکے کی سیاست کرتے ہیں۔اب عوام کے مسائل کے حل اور خدمت کی بنیاد پر ہی الیکشن میں کامیابی ممکن ہوگی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پاس باکردار قیادت اور کارکنان موجود ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عام عوام کو اسمبلیوں میں لے کر آئےگی۔ ہم پاکستان کی ساکھ بحال کریں گے۔ اندرون اور بیرون لاہور کے مسائل کے حل کے لیے عام انتخابات میں کرسی کےنشان پر مہر لگا کر دیانتدار دار اور خدمت گزار قیادت کو منتخب کریں۔
