اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ن لیگ کو العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نواز شریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال کی سزا سنائی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں : قائد عوام شہید بھٹو کیلئے انصاف چاہیے،عدلیہ کیلئے یہ کیس ایک امتحان ہے ،بلاول