اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس اور دیگر ججز کے نام کھلا خط لکھ دیا ،آخری دم تک لڑنے کا اعلان ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی نے خط میں لکھا ہے کہ سابق چیف جسٹس کو میرے خلاف کارروائی کیلئے خطوط لکھے گئے ،میں سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں کھیلنے سے انکارکے نتائج بھگت رہا ہوں ،سپریم جوڈیشل کونسل کی جعلی کارروائی کا آخری دم تک مقابلہ کروں گا ،یہ میری ذات کا نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے وقار کا معاملہ ہے ،جسٹس اعجاز الاحسن کے خط سے ظاہر ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،ججز کی سینیارٹی کی بنیاد پر بینچز کی تشکیل کا فیصلہ ہوا تھا پھر چیف جسٹس نے بینچ تشکیل کیوں دیا اس کا فیصلہ ججز خود کریں ،چیئرمین جوڈیشل کونسل آئین میں دیے گئے میرے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں ،چیف جسٹس قاضی فائز کے تحت ہونے والی کونسل کی کارروائی پر یقین نہیں ہے ،مجھے بھیجا گیا شوکاز آئینی اور قانونی نقائص سے بھرپور تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر غور،سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب