نیویارک (کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ساڑھے تین فیصد تک گر گئی ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3اعشاریہ تین ایک فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی ، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 73 اعشاریہ 66 فیصد ہوگئی۔اسی طرح امریکی کروڈ آئل ڈبلیو ٹی آئی کے دام بھی 3اعشاریہ دوایک فیصد کم ہوگئے ، جس کے بعد امریکی کروڑ آئل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69ڈالر ہوگئی۔واضح رہے کہ 8 دسمبر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کمی کے بعد قیمتیں 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔برینٹ خام تیل کی قیمت 48 سینٹ کمی سے 73.82 ڈالر جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 33 سینٹ کمی سے 69.05 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ چین اور امریکہ میں معاشی سست روی بتائی جا رہی ہے جبکہ امریکہ میں آئل کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔
