لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تین رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا ،بینچ کی سربراہی جسٹس عالیہ نیلم کریں گی ،بینچ 18دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کیلئے فل بینچ کی استدعا کی تھی ۔
