american weapons

افغانستان سے پیاز کی بوریوں میں چھپا کرجدید امریکی اسلحہ پاکستان لانے کی کوشش ناکام

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے جدید امریکی اسلحہ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران پیاز کی بوریوں میں چھپایا گیا جدید امریکی ساخت کا اسلحہ برآمد ہوا ،افغان ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ،برآمد کیے گئے اسلحہ میں جدید ساختہ ایم 4،کلاشنکوف ،امریکی رائفل،گرینیڈ ،نائٹ ویژن سائٹس ،لیزر بیم ،میگزین اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ سے تحریک انصاف کو بڑا ریلیف کنونشن میں رکاوٹ ڈالنے والے افسروں کیخلاف کارروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں