معروف بھارتی اداکارہ پاکستان پہنچ گئیں

معروف بھارتی اداکارہ پاکستان پہنچ گئیں

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ ممتاز پاکستان کے شہر کراچی پہنچ گئیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ ایک ہفتہ پاکستان میں ہی ٹھہریں گی ۔ پاکستان پہنچنے پر انہوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہت خوش نصیب ہوں کہ پاکستان اور بھارت دونوں طرف کے لوگ محبت کرتے ہیں، فواد خان بہت نفیس شخصیت کے مالک ہیں، پاکستان آئی ہوں تو انہیں مزید جاننے کا موقع ملے گا جبکہ ماہرہ خان بہت پیاری ہیں، وہ جب بھی ملتی ہیں بہت پیار و محبت سے ملتی ہیں۔ ذرائع نے پاکستان ٹائم کوبتایا کہ اداکارہ ان دنوں لندن میں مقیم ہیں اور لندن سے ہی کراچی آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں