اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن جس طرح سے کرائے پہلے کبھی اتنے شفاف طریقے سے نہیں ہوئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق ایک اور نوٹس دیا ہے ،ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پہلے نوٹس میں حتمی فیصلے سے روکا تھا ،پشاور ہائیکورٹ نے آج ہمیں دوسرے نوٹس میں بھی ریلیف دیا ہے ،شہباز شریف الیکشن سے بھاگ رہا ہے جبکہ ہم تیار ہیں،شفاف الیکشن چاہتے ہیں اس لیے جوڈیشری سے آر اوز اور ڈی آر اوز چاہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”شیر افضل مروت کو فوری رہا کیا جائے “اسلام آباد بار کا حکام کو سخت پیغام