faiz hameed

سابق آئی ایس آئی سربراہ کو نوٹس جاری ،شوکت صدیقی کیس میں جواب طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے جج شوکت صدیقی کے کیس میں سابق آئی ایس آئی سربراہ فیض حمید کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جنرل (ر) فیض حمید سے الزامات کا جواب طلب کیا گیا ہے ،سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران شوکت صدیقی کے وکیل نے سات نام دیے جن میں جنرل باجوہ کا نام بھی شامل تھا تاہم عدالت نے قرار دیا کہ ان کا مقدمہ میں کوئی براہ راست کردار سامنے نہیں آیا ہے ،بریگیڈئیر عرفان رامے اور بریگیڈئیر فیصل مروت کو بھی فریق بنانے کی استدعا کی گئی ،عدالت نے سابق چیف جسٹس انور خان کاسی اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ محمد عارف کو بھی نوٹس بھجوا دیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک پولیس لائن پر خود کش حملہ ،2اہلکار جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں