sher afzal

شیر افضل کی نظر بندی ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرلاہور اور آئی جی پنجاب کو پیر کیلئے نوٹس جاری کر دیے ،جسٹس شہرام سرور چوہدری نے چیمبر میں کیس کی سماعت کی ،شیر فضل کی جانب سے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نظر بندی غیر قانونی ہے اس لیے عدالت اس کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شیر افضل کی رہائی کا حکم جاری کرے ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کو فریقین کو طلب کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سابق آئی ایس آئی سربراہ کو نوٹس جاری ،شوکت صدیقی کیس میں جواب طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں