perth test

پرتھ ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ،قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) پرتھ ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن،آسٹریلیا کیخلاف پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان 132 رنز بنالیے، کینگروز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔
پرتھ کرکٹ گراونڈ میں آسٹریلیا نے 346 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا ، 141 کا اضافہ کرکے آسٹریلوی بلے بازپویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 6، خرم شہزاد نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیااور کینگروز کیخلاف 74 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شفیق 42 رنز بناکر آوٹ جبکہ کپتان شان مسعود 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، امام الحق 38 جبکہ خرم شہزاد 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا پہلا دن کینگروز کے نام5،وکٹوں کے نقصان پر 346سکور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں