لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے لاہور ہائیکورٹ میں عام انتخابات کے کیس میں پارٹی بننے کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی شریک چیئرمین آصف زرداری نے فوری طور پر پٹیشن دائر کر کے فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ،پیپلز پارٹی نےکسی صورت بھی الیکشن کو تاخیر سے بچانے کا فیصلہ کر تے ہوئے قانونی ٹیم کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں فوری پٹیشن دائر کر کے فریق بننے کی درخواست دی جائے ،سپریم کورٹ میں بھی فریق بننے کی ضرورت پڑتی ہے تو وہاں بھی پٹیشن دائر کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : آر اوز بارے لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع ،چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ پہنچ گئے