وجے نے جعلی خبریں پھیلانے والے کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی

وجے نے جعلی خبریں پھیلانے والے کیخلاف ایف آئی آر درج کروادیوجے نے جعلی خبریں پھیلانے والے کیخلاف ایف آئی آر درج کروادیوجے نے جعلی خبریں پھیلانے والے کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا نے ان سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق یہ شکایت وجے دیوراکونڈا کی ٹیم کی جانب سے درج کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وجے کے خلاف شائع ہونے والے مواد کے بعد پولیس نے سخت اقدامات کیے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یوٹیوب صارف نے یہ مواد ڈیلیٹ کردیا ہو۔تاہم اب تازہ اطلاعات کے مطابق وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا سے متعلق یوٹیوب چینل پر جعلی خبریں پھیلانے والے شخص کے خلاف شکایت درج کروادی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یوٹیوب کا یہ مذکورہ چینل سائن پولس ہے۔ وجے کی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’کچھ روز قبل یوٹیوب پر وجے اور اداکارہ سے متعلق جھوٹی اور بیہودہ کہانی چلائی گئی۔ پولیس کے علم میں جب اس تضحیک آمیز خبر سے متعلق بتایا گیا تو اس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔‘اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے متعلقہ شخص کو ڈھونڈ نکالا اور بات چیت کے بعد مذکورہ ویڈیوز ڈیلیٹ کروائیں۔ وجے کی ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں