imran khan

توشہ خانہ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ مسترد،عمران خان کو14روز کیلئے جوڈیشل کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کا توشہ خانہ کیس میںمزید جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ،نیب نے مزید تین دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے جوڈیشل کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور دیگر پیش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں : سڑک کی تعمیر میں کرپشن ،نیب نے فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں