لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملہ پر استحکام پاکستان پارٹی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی پی پی الیکشن سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ہے ،پارٹی صدر علیم خان ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سخت مخالف ہیں جبکہ جہانگیر ترین انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حامی ہیں ،جہانگیر ترین کو عون چوہدری،اسحاق خاکوانی ،مراد راس اور فردوس عاشق کی حمایت حاصل ہے ،شعیب صدیقی سمیت دیگر رہنما علیم خان کے نکتہ نظر کے حامی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ہمایوں اختر کا آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان