اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ،کل پریس کانفرنس میں اہم اعلان متوقع ۔
نجی ٹی وی کے مطابق معروف قانونی ماہر اور سابق گورنر لطیف کھوسہ نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کر دی ،اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ پارٹی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں ،کل وہ پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں جس میں اہم اعلان متوقع ہے ۔
