لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )حال ہی میں وفات پانے والی معروف بالی ووڈ اداکار میتھیو پیری کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے اور اس میں قرار دیاگیا ہے کہ موت کیٹامائن کی اضافی مقدار سے ہوئی۔ معروف امریکی سیریز فرینڈز کے 10 سیزن میں چینڈلر کا کردار نبھانے والے اداکار میتھیو پیری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 54 سال کی عمر میں وفات پانے والے اداکار نے حادثاتی طور پر کیٹامائن کی اضافی مقدار لی تھی جو ان کی موت کی وجہ بن گیا۔ یادرہے کہ وہ اکتوبر میں لاس اینجلس میں اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے تھے۔