لائیو پرفارمنس کے دوران گلوکار کی موت ہوگئی

لائیو پرفارمنس کے دوران گلوکار کی موت ہوگئی

برازیلیا(شوبز ڈیسک )برازیلین گلوکار پیڈرو ہنریک کی لائیو پرفارمنس کے دوران ہی اچانک موت ہوگئی جس کی دل دہلانے دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ گلوکار پیڈرو ہنریک کی اچانک موت کا افسوسناک واقعہ 13 دسمبر کو لائیو پرفارمنس کے دوران پیش آیا، وہ لائیو کانسرٹ میں مداحوں کے لیے اپناگانا گا رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہاسٹیج پر ہی گِر گئے۔انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنہ کرکے گلوکار کی موت کی تصدیق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں