سی آئی ڈی کی اداکارہ پر تشدد

سی آئی ڈی کی اداکارہ پر تشدد

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی کی ٹیلی ویڑن اداکارہ ویشنوی دھنراج کو انکے اہلِ خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعلق انہوں نے والدہ اور بھائی کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ویشنوی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے بارے میں بتارہی ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنے زخم بھی دکھا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویشنوی کی درخواست پر انکی والدہ اور بھائی کے خلاف نان کاگنیسیبل کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نان کاگنیسیبل کیس میں پولیس عدالتی حکم کے بغیر نہ تفتیش کر سکتی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ ویشنوی نے اپنی ویڈیو میں مداحوں سے کہا تھا کہ وہ اس وقت پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں۔انہوں نے ویڈیو میں مداحوں سے مزید کہا کہ “میرے گھر والوں نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے خرافات بکیں، مجھے آپ لوگوں کی ضرورت ہے، میری مدد کیجیے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں