NIC blocked

پی ٹی آئی کے 18رہنماﺅں کے شناختی کارڈ بلاک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے اٹھارہ رہنماﺅں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نومئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 18 رہنمائوں کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے گئے ہیں ،جن رہنماﺅں کے کارڈبلاک کیے گئے ان میں مراد سعید،حماد اظہر، اعظم سواتی ، علی امین گنڈا پور، مسرت جمشید ، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، واثق قیوم عباسی،جمشید چیمہ ، زبیر نیازی ، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں ، پی ٹی آئی رہنماوں کے شناختی کارڈ پولیس کی درخواست پر بلاک کیے گئے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے،، ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی سہولیات سے محروم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ کا شیر افضل کی رہائی کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں