لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر میاں اظہر نے بیٹے حماد اظہر کیخلاف مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق میاں اظہر نے درخواست میں حکومت ،پولیس، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حماد اظہر پی ٹی آئی کا حصہ ہے جسے نگران حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ،بے بنیاد مقدمات درج کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے ،حماد کو الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرانے ہیں اس لیے مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : گیس قیمتوں میں اضافہ نامنظور،سینکڑوں مظاہرین کا اوگرا بلڈنگ کا گھیراﺅ