bilawal

بلاول بھٹو کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی تلاش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملی تو سرپرائز دینگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام پریشان ہے ،ہم عوام کو ان مسائل سے نکالیں گے ،ہمارا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں ہے ،ہمارا مقابلہ غربت اور بیروزگاری سے ہے ،سیاسی جماعتوں کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ،ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست ہو رہی ہے جس کا ہمیں خاتمہ کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں