peshawar highcourt

عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات ،پشاور ہائیکورٹ میں درخواست پر فیصلہ محفوظ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس محمد ابراہیم اور جسٹس شکیل پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو عملے کو دو ماہ پہلے تعینات کرنا ہوتا ہے ،جب الیکشن کیلئے بر وقت انتظامات نہیں کیے تو اب شفاف الیکشن کیسے کرائیں گے ،پشاور ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران دینے سے انکار تو نہیں کیا ،یہی کہا کہ آپ جوڈیشل کمیٹی کے پاس جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”بلوچستان پاکستان کا دل ہے،اسلام آباد صوبوں کے مسائل نہیں سمجھتا “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں