hisan niazi

حسان نیازی بھی میدان میں آ گئے،جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان ،ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حسان نیازی کی والدہ نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایاگیا ہے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔یاد رہے کہ حسان نیازی نو مئی کو توڑ پھوڑ کے الزام میں جیل میں بند ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”اب چیف الیکشن کمشنر پر حملے شروع کر دیے “ن لیگ انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے ،اعتزاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں