‫imran khan

سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت چیلنج ،عمران خان کا اوپن ٹرائل کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت کو عدالت میں چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ ان کیمرہ سماعت بارے حکمنامہ ہائیکورٹ کے 21نومبر کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ،درخواست کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا جائے ،انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے عوام اور میڈیا کی موجودگی میں اوپن ٹرائل ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : نگران وزیراعظم کیخلاف انٹر ا کورٹ اپیل ،ہائیکورٹ کے بینچ نے ہاتھ کھڑے کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں