لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کیخلاف احتساب عدالت میں مقدمات کی سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں سماعت کے دوران سابق وزیر اعلیٰ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اوربتایا گیا کہ پرویز الٰہی کی صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں اڈیالہ جیل سے لاناممکن نہیں تھا اس لیے پیش نہیں کیا جا سکا ،عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کو ویڈیو لنک کے ذریعے لیا جائے جس پر وکیل نے رضا مندی کا اظہار کیا ،پراسیکیوٹر نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ ویڈیو لنک پر لینے کے بجائے انہیں پیشی پر لایا جائے ،عدالت نے کیس کی سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ،میانوالی اور اسلام آباد،عمران خان 3حلقوں سے الیکشن لڑنے کو تیار