اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے80نکات پر مبنی انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر،وزیراعظم،چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرز کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پرپابندی ہوگی،نگران حکومت پر بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔ نظریہ پاکستان،ملکی خودمختاری،سا لمیت اور سلامتی کیخلاف کوئی بات نہیں ہوگی، ترقیاتی اسکیموں پر پابند ہوگی،عدلیہ کی آ زادی،خودمختاری کا احترام کیاجائے گا، افواج پاکستان کی تضحیک نہیں کی جائے گی،سیاسی جماعتیں،امیدوار اور ایجنٹس، اخلاقیات اور امن وعامہ کو برقرار کھیں گے،پولنگ ڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹس خواتین کو دینے کی پابند ہونگی۔پولنگ اور انتخابی مہم کے دوران تشدد کی ترغیب دینے کی اجازت نہ ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : ”ایک بار پھر گرفتاری کا خدشہ “شہریار آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے