صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 8فروری کو عام انتخابات ہوں گے ،جو حکومت بھی آئے گی وہ آئین کے تحت نظام تبدیل کر سکتی ہے ۔
صوابی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے ،ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو بتائج کا سامنا تو کرنا ہو گا ،بانی تحریک انصاف کو کسی شاہی حکم پر جیل میں نہیں ڈالا گیا ،کسی سیاسی لیڈر کو کسی سیاسی جماعت کے کہنے پر گرفتار نہیں کیا گیا ،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ریاست کارروائی کرتی ہے ،ریاستی اقدامات پر سوال نہیں اٹھائے جا سکتے ،معاشرے کے مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے ،جمہوریت اور حکومت کا جائزہ کارکردگی کی بنیاد پر لینا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”روک سکو تو روک لو “ہمارے امید وار جیل سے بھی الیکشن لڑینگے،کھوسہ