راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی لینے اور جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،یہ کیسی لیول پلیئینگ فیلڈ ہے ،کل تمام ہائیکورٹس میں درخواستیں جمع کر ا رہے ہیں ۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ نگران حکومت تحریک انصا ف کی مقبولیت سے خائف ہے ،نواز شریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں آر اوز سمیت ہر چیز ان کی مرضی کی ہو ،عمران خان بھی جیل سے الیکشن لڑیں گے کوئی روک سکتاہے تو روک کر دکھائے ،پارٹی پر پابندی دیوانے کا خواب ہے ،پاکستانی عوام عمران خان کے دیوانے ہو چکے ہیں ،ان کی مقبولیت میں خود ان لوگوں نے پابند سلاسل کر کے اضافہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ،میانوالی اور اسلام آباد،عمران خان 3حلقوں سے الیکشن لڑنے کو تیار