راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے 63رہنماﺅں کے وارنٹ جاری ، ریٹرننگ افسران کو ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرانے اور گرفتاری کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ۔
راولپنڈی پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں وارنٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست دی ،درخواست کو منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے 63 تحریک انصاف قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جن میں 6 ایم این اے، 7 ایم پی اے اور 5 سابق وزرا بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کے جن رہنماﺅں کے وارنٹ جاری ہوئے ان میں زرتاج گل وزیر، عمر ایوب، میاں فرخ حبیب، حماد اظہر، زلفی بخاری، زین قریشی،واثق قیوم ، چوہدری جاوید کوثر، عثمان ڈار، کرنل اجمل صابر راجہ، عثمان سعید بسراء، اشرف خان سونا، سکندرزیب، راجہ راشد حفیظ، عارف عباسی، ملک تیمور مسعود، ، چوہدری ساجد، اعجاز خان جازی، سیموئیل یاقون و دیگر کے نام شامل ہیں۔ راولپنڈی پولیس پنجاب بھر کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں یہ وارنٹ بھیجے گی، ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرانے کی درخواست کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی ماری عوام کو ایک اور کرنٹ ،بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ