اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ،دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جعلی ڈگری کیس اور کرپشن کے الزامات میں گرفتار شیخ اخترکو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی ،ایف آئی اے کی جانب سے سابق چیئرمین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔یاد رہے کہ شیخ اختر کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : کاغذات نامزدگی چھیننے کا اقدام عدالت میں چیلنج