حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو اپنی ثقافت ،تاریخ اور زبان کو اپنانا ہو گا ،میرا ویژن ہے کہ یہاں کا بچہ بچہ موہنجو داڑو سے واقف ہو ۔
حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیںملکر نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے ،ایک دوسرے کو غدار اور کافر کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا ،اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ دشمنی پر اتر آئیں ،ہمیں سمجھانا ہو گا کہ آپ بھی پاکستانی ہیں اور میں بھی پاکستانی ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان عام انتخابات میں حصہ لینگے،بلے کا نشان چھن سکتا ہے ،بیرسٹر گوہر