بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی اور قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کا سراغ مل گیا

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی اور قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کا سراغ مل گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی پولیس کو اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی اور قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کا سراغ مل گیا اور چار افراد کی شناخت ہوئی ہے تاہم مرکزی ملزم کی تلاش تاحال جاری ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 27 سالہ اداکارہ کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ جعلی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی اور اب بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ 4 افراد ویڈیو بنانے والے نہیں بلکہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ہیں تاہم اس کیس کے اہم اور مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی میڈیانے بتایاکہ چار میں سے تین افراد کو میٹا کمپنی کی طرف سے فراہم کی گئی تفصیلات کی مدد سے ٹریک کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں