اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سائفر کیس کی سماعت ،عمران خان او رشاہ محمود کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے 10-10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں ، 3 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سائفرکیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ جو فرد جرم چیلنج کی تھی وہ ہائی کورٹ ختم کرچکی ہے،نئی فرد جرم پر پرانی کارروائی کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کی 40 مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظور ہوچکی ہے،آج تک کسی سیاسی لیڈر کیخلاف ایک شہر میں 40 مقدمات درج نہیں ہوئے، جس انداز میں ادارے مقدمات درج کر رہے ہیں اسے رکنا چاہیے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ پر سائفر کا مقدمہ چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گئےعمر ایوب کے سیکرٹری کو گرفتار کر لیا گیا