meher bano

بے قصور والد کو 4ماہ جیل میں رکھا گیا ،مہر بانو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود کی صاحبزادی مہربانو نے کہا ہے کہ میرے بے قصور والد کو چار ماہ قید میں رکھا گیا ،آج عمران خان اور انہیں ضمانت مل گئی جس کے وہ حقدار تھے ۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہربانو قریشی نے کہا کہ والد صاحب الیکشن میں حصہ لینگے اور جہاں تک ہو سکا پارٹی کی قیادت کریں گے ،خوشی ہے کہ آج انہیں رہا کیا جائےگا کیونکہ ان کیخلاف کوئی اور کیس نہیں ہے ،تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی ،الیکشن کمیشن کو تحفظات سے آگاہ کرنے آئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں سائفر کی سماعت ،عمران خان اور شاہ محمودکی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں