supreme court order

”پی ٹی آئی رہنماﺅں کو گرفتار نہ کیا جائے “سپریم کورٹ کا حکومت اور الیکشن کمیشن کو حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کا لیول پلیئنگ نہ ملنے کا الزام درست قرار دیتے ہوئے حکومت اور الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا الزام درست ہے ،ان کے امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے اور کاغذات جمع کرانے دیے جائیں ،الیکشن کمیشن حکام کو پی ٹی آئی وکلا سے ملنے اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔اٹارنی جنرل نے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں سائفر کی سماعت ،عمران خان اور شاہ محمودکی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں