لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے گئے 23برس گزر گئے ،ان کی خوبصورت سریلی آواز میں گائے گیت آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نور جہاں 21 ستمبر 1926کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں،انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز نو سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک چائلڈ اسٹار بن گئیں،میڈم کا اصل نام اللہ وسائی تھا ، نور جہاں ان کا فلمی نام تھا، ملکہ ترنم نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے اور 1965کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے گا کر جوانوں کے حوصلوں کو بلند کیا ،اس دور کے انکے گائے گیت ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں،نور جہاں نے متعددبھارتی اور پاکستانی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے اورمجموعی طورپرایک ہزارسے زائد فلموں کے لیے غزلیں اور10 ہزار کے قریب گیت گائے۔
یہ بھی پڑھیں : کاجول کی بیٹی نے ماں باپ کے نقش قدم پر چلنے سے انکار کردیا