اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ۔
الیکشن کمیشن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں،آر اوز 25سے 30دسمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے ،امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کل جاری کر دی جائے گی ،تین جنوری تک کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیل دائر کی جا سکے گی ،10جنوری تک اپیلٹ ٹربیونل میں اپیلوں پر فیصلے سنائے جائینگے ،11جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری ،12جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن اور 13کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے جائینگے ۔
