راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے ،سازش کے تحت بلے کا نشان چھینا گیا ،عمران خان ہی ہمارے چیئرمین ہیں اور رہیں گے ،ان کی رہائی تک ذمہ داری انجام دیتا رہوں گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرین گے ،عدلیہ سے درخواست ہے کہ ہماری پٹیشن کو جلد سنے ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
