لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہاﺅس حملہ کیس میں گرفتار ملزم یار گل کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے چھ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر یار گل کو پیش کیا ،تفتیشی افس نے کہا کہ ملزم کا مزید ریمانڈ دیا جائے ،ابھی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہونا باقی ہے ۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کر دی ۔
