نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں الیکشن کے قریب آتے ہی مودی نے کامیابی کیلئے پرانے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ”را“ کے زیر انتظام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس نے فالس فلیگ آپریشن کی خبر ڈھکے چھپے الفاظ میں بیان کر دی ،ممکنہ فالس فلیگ آپریشن میں پرانے قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں دہشتگردی اور پاکستان سے دراندازی سے جوڑا جائے گا ،مودی سرکار نے کشمیریوں پر بربریت کو چھپانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کی منظوری دی ہے جس کا چرچا سوشل میڈیا پر ”را“سے جڑے اکاﺅنٹس سے کرایا جا رہا ہے ،منصوبے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آﺅٹ کر دیا گیا ہے اور کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں غیر ملکی جہاز پر ڈرون حملہ